چین سے آئے 43 مشتبہ مریضوں کے سیمپلزکاٹیسٹ کیاگیا،اللہ کا کرم ہے تمام ٹیسٹ نیگٹو ہیں ،ڈاکٹر ظفرمرزا

چین سے آئے 43 مشتبہ مریضوں کے سیمپلزکاٹیسٹ کیاگیا،اللہ کا کرم ہے تمام ٹیسٹ ...
چین سے آئے 43 مشتبہ مریضوں کے سیمپلزکاٹیسٹ کیاگیا،اللہ کا کرم ہے تمام ٹیسٹ نیگٹو ہیں ،ڈاکٹر ظفرمرزا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ چین سے آئے 43 مشتبہ مریضوں کے سیمپلزکاٹیسٹ کیاگیا،اللہ کا کرم ہے تمام ٹیسٹ نیگٹو ہیں ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزانے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، انہوں نے کہاکہ چین سے آئے 43 مشتبہ مریضوں کے سیمپلزکاٹیسٹ کیاگیا،اللہ کا کرم ہے تمام ٹیسٹ نیگٹو ہیں ،ٹیسٹوں میں خیبرپورکے ایک سٹوڈنٹ کے ٹیسٹ بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ کروناوائرس سے بچاوَکے لیے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے،حکومت کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کےلئے پر عزم ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد