وزیر اعظم کی وفاقی ملازمین کی ترقیوں کامعاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی وفاقی ملازمین کی ترقیوں کامعاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم کی وفاقی ملازمین کی ترقیوں کامعاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں اوراداروں میں ملازمین کی ترقیوں کے معاملے کے فوری حل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60 دن میں تمام ترقیوں پر کارروائی مکمل کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتوں اوراداروں میں ملازمین کی ترقیوں سےمتعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان نے ملازمین کی ترقیوں کے معاملے کے فوری حل کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈیلیوری یونٹ نے مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 60 دن میں تمام ترقیوں پر کارروائی مکمل کی جائے اور کارروائی مکمل کرکے رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔
پی ایم ڈیلیوری یونٹ کا کہنا ہے کہ وزارتوں اوراداروں میں 7ہزار سے زائد ترقیوں کا معاملہ زیر التوا ہے، 1991سے ایکس کیڈر ملازمین پروموشنزکے انتظارمیں ہیں، 1991 سے2017 تک 37 فیصدترقیاں نہ کی جا سکیں۔
مراسلے میں کہا گیا ملازمین کی بہتر کارکردگی میں معاملہ رکاوٹ ہے، ایکس کیڈر ملازمین سالوں سے پروموشن بورڈ کے انتظارمیں ہیں، ترقیوں سے 20 ہزار ملازمین کی سنیارٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائےگا۔
پی ایم ڈیلیوری یونٹ کا مزیدکہنا تھا کہ فنانس ڈویڑن میں 2290،کامرس میں1364ترقیاں زیرالتواہیں، پیٹرولیم میں 809،پاور ڈویڑن میں 615 ترقیاں رکی ہوئی ہیں اورصنعت وپیداوارمیں 344 جبکہ وزارت داخلہ میں111ترقیاں زیرالتوا ہیں۔