نیب کانارووال سپورٹس سٹی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنےکافیصلہ

نیب کانارووال سپورٹس سٹی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنےکافیصلہ
نیب کانارووال سپورٹس سٹی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنےکافیصلہ

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی نے تحقیقاتی ٹیم کوانویسٹی گیشن جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،نیب نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں شامل اعلیٰ بیوروکریسی کو شامل تفتیش کرنے کافیصلہ کیاگیا،واضح رہے کہ نارووال سپورٹس سٹی کرپشن سکینڈل میں نیب نے سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد