نئے پاکستان میں ہندو کمیونٹی کیلئے انتظامیہ نے وہ کام کردکھایا جو آج تک کوئی نہ کرسکا ، نئی تاریخ رقم

نئے پاکستان میں ہندو کمیونٹی کیلئے انتظامیہ نے وہ کام کردکھایا جو آج تک کوئی ...
نئے پاکستان میں ہندو کمیونٹی کیلئے انتظامیہ نے وہ کام کردکھایا جو آج تک کوئی نہ کرسکا ، نئی تاریخ رقم

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے پاکستان میں ہندو کمیونٹی کیلئے انتظامیہ نے وہ کام کردکھایا جو آج تک کوئی نہ کرسکا ۔بلوچستان کے معروف عالم دین نے دو سو سال پرانا مندر ہندو برادری کے سپرد کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کی ہندوبرادری صوبائی حکومت کی جانب سے دو صدی پرانامندر مقامی ہندوکمیونٹی کے حوالے کیا ہے جس پر اقلیتی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ حکومت کے اس اقدام پر انتہائی شکرگزارہیں۔

جذبہ خیرسگالی کے تحت اٹھائے گئے اس اقدام پر ہندوبرادری کے بڑوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرجوش اور دل پر اثر کرنے والا لمحہ تھا جب ایک معروف مسلمان عالم دین نے مندر کی واپسی کیلئے سجائی گئی ایک پروقار تقریب میں شرکت کیلئے دعوت دی اور ہندو کمیونٹی کی عبادت گاہ کی نگرانی ان کے سپرد کی۔

ٹیلی فون پر عرب نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ژوب سے تعلق رکھنے والے ہندوکمیونٹی کے رہنما سلیم جان نے کہا کہ وہ اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی فرد کیلئے بے حد خوشی کی بات ہوتی ہے اگر اسے اس کی عبادت گاہ میں جانے کی آزادی ہواور اگراسی عبادت گاہ کی نگرانی کسی مسلمان عالم دین کے ہاتھوں سے دی جائے تو یہ مذہبی رواداری اور خیرسگالی کی بہترین مثال اور اعزاز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معروف عالم دین اللہ داد نے مندر کی چابیاں ان کے حوالے کیں جبکہ اس موقع پر اعلیٰ حکام، سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات بھی موجودتھیں۔

مزید : قومی