کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ ...
کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کبڈی فیڈریشن اور حکومت پنجاب کے تعاون سے منعقدہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ءمیں شرکت کیلئے جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ دیگر غیر ملکی ٹیمیں ہفتے کو لاہور پہنچیں گی۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ءمیں حصہ لینے والی غیرملکی ٹیموں کو بہترین سہولتیں دیں گے، کبڈی شائقین کو شاندار کبڈی دیکھنے کو ملے گی جنہیں وہ مدتوں یاد رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں دنیا بھر کی 10 بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی اور پرزور مقابلے ہوں گے، پنجاب کے کھیل کبڈی کو فروغ دینے میں کبڈی ورلڈ کپ سنگ میل ثابت ہوگا، کبڈی ورلڈ کپ کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔

واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ءکے 14 مقابلے پنجاب سٹیڈیم لاہور، 8 مقابلے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد جبکہ 2 مقابلے ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرات میں ہوں گے، کبڈی ورلڈ کپ 9 سے 16 فروری تک منعقد ہوگا، 9 فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

مزید : کھیل