حکومت کا بڑا قدم ،بے گھر افراد کے لیے خوشخبری آگئی

حکومت کا بڑا قدم ،بے گھر افراد کے لیے خوشخبری آگئی
حکومت کا بڑا قدم ،بے گھر افراد کے لیے خوشخبری آگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے مستحق افراد کے لیے گھروں کے منصوبے کے سلسلے میں تعمیرات کا آغاز کر دیا ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق نجی تنظیم کے اشتراک سے لو کاسٹ ہاوسنگ اسکیم کے تحت گھروں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، گھروں کی تعمیر مائیکرو ہاوسنگ لون کے تحت حکومتی سرپرستی میں کی جا رہی ہے، انتہائی کم لاگت سے تعمیر مکانات آسان شرائط اور مناسب قیمت میں مستحق افراد کو دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کا بھی آغاز کیا تھا، جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔

مزید : قومی