شین واٹسن پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے بالآخر اعلان کر دیا

شین واٹسن پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ...
شین واٹسن پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے بالآخر اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شین واٹسن خوشی سے پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ندیم عمر نے کہا کہ ہماری تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں،دفاعی چیمپئن ہونے کے وجہ سے اضافی ذمہ داری بھی ہے اور امید ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیاب ہو گی کیونکہ ہمیں سب سے زیادہ تجربہ کار کپتان سرفراز احمد کیساتھ شین واٹسن اور جیسن رائے کی خدمات بھی حاصل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شین واٹسن بڑی خوشی سے پاکستان آئیں گے، گزشتہ ٹور میں آسٹریلین کرکٹرز گراؤنڈ کا چکرلگا رہے تھے، سیکیورٹی اہلکاروں نے ان سے کہا کہ کراؤڈ کے زیادہ قریب نہ جائیں، اس کے باوجودشین واٹسن لوگوں میں گھل مل گئے، یہاں عزت افزائی کو دیکھتے ہوئے وہ پاکستان آنے میں بڑی خوشی محسوس کریں گے۔

مزید : کھیل