بی بی ایل فائنل، سڈنی سکسرز نے میلبورن سٹارز کو جیت کیلئے 117 رنز کا ہدف دیدیا

بی بی ایل فائنل، سڈنی سکسرز نے میلبورن سٹارز کو جیت کیلئے 117 رنز کا ہدف دیدیا
بی بی ایل فائنل، سڈنی سکسرز نے میلبورن سٹارز کو جیت کیلئے 117 رنز کا ہدف دیدیا

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے فائنل میچ میں سڈنی سکسرز نے میلبورن سٹارز کو جیت کیلئے 117 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے فائنل میچ کو بارش کے باعث 12 اوورز تک محدود کیا گیا ہے جس میں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔ جوش فلپ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز وینس 2، سٹیو سمتھ 21، موئسس ہینرکس 7 اور جورڈن سلک 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

میلبورن سٹارز کی جانب سے ایڈم زامپا سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 24 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گلین میکس ویل نے 2 اور ڈینیل وورال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل