پاکستان بارکونسل نے سرعام پھانسی دینے سے متعلق قراردادواپس لینے کامطالبہ کردیا

پاکستان بارکونسل نے سرعام پھانسی دینے سے متعلق قراردادواپس لینے کامطالبہ ...
پاکستان بارکونسل نے سرعام پھانسی دینے سے متعلق قراردادواپس لینے کامطالبہ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بارکونسل نے سرعام پھانسی دینے سے متعلق قراردادواپس لینے کامطالبہ کردیا۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ قومی اسمبلی اورحکومت فوری سرعام پھانسی کی قراردادواپس لے،سرعام پھانسی دینا آئین و شریعت کے خلاف ہے،سرعام پھانسی دینے کےخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ قراردادواپس نہ لی گئی تووکلا برادری تحریک شروع کرے گی،سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کو عدالت میں چیلنج بھی کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد