لاہور ائیر پورٹ پر مسافر کے پاس سے پستول کی21گولیا ں برآمد لیکن پھر بھی ابو ظہبی سفر کی اجازت دے دی گئی

لاہور ائیر پورٹ پر مسافر کے پاس سے پستول کی21گولیا ں برآمد لیکن پھر بھی ابو ...
لاہور ائیر پورٹ پر مسافر کے پاس سے پستول کی21گولیا ں برآمد لیکن پھر بھی ابو ظہبی سفر کی اجازت دے دی گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے پستول کی 21 گولیاں اور میگزین برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے پستول کا میگزین اور 21 گولیاں برآمد کر لی گئیں، مسافر حسن محمود بٹ پی کے 263 سے ابوظہبی جا رہا تھا، مسافر نے غلطی سے اسلحہ بیگ میں لانے کا اعتراف کیا۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق تحریری معافی پر مسافر کو ابوظہبی سفر کی اجازت دے دی گئی، مسافر کے پاس اسلحے کا لائسنس موجود تھا، اسلحہ ضبط کر لیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور