کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 722ہوگئی لیکن ماضی میں سائرس وائرس سے کتنے افراد ہلاک ہوئے تھے؟

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 722ہوگئی لیکن ماضی میں سائرس وائرس سے کتنے ...
کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 722ہوگئی لیکن ماضی میں سائرس وائرس سے کتنے افراد ہلاک ہوئے تھے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین کرونا وائرس نے سات سو سے زائد زندگیاں نگل لیں ۔خدشہ ہے کہ تیزی سے انسانی جانوں کو نگلنے والا یہ وائرس دوہزار دو اور دوہزار تین کے درمیان پھیلنے والی سائرس وائرس کی وبا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد سائرس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
برطانوی خبررساں ادار ے رائٹرز کے مطابق چینی صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے گزشتہ روز مزید86 افراد لقمہ اجل بن گئے اور یوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد722ہوگئی ہے جبکہ 2002-2003میں سائرس سے دنیابھرمیں 774افراد ہلاک ہوئے تھے۔سائرس اور کروناوائرس دونوں ہی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئے ۔کرونا سے کل آٹھ ہزار اٹھانوے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔کرونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 34 ہزار 878 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے6 ہزار106 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ 2085 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
کرونا سے چین سے باہر بھی دوافراد ہلاک ہوئے تاہم دونوں چینی شہری تھے۔ رائٹرز کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والوں میں اب ایک امریکی اورجاپانی شہری بھی شامل ہوچکے ہیں۔ جبکہ کل 17غیر ملکی چین میں اس مرض میں مبتلا ہونے کے بعد سے زیر علاج ہیں۔
دنیا بھر کے 28 ممالک میں لوگوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جن میں چین کے علاوہ جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملیشیائ، جرمنی، تائیوان، ماکاو¿، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔
چین کے کم سے کم دس صوبوں میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور فیکٹریاں بند ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے کم سے کم دس فروری تک یہی صورتحال برقرار رہنے کا عندیہ دیا ہے۔
فرانس، امریکہ، برطانیہ، مصر، کینیا، روانڈا اور روس نے چین کیلئے اپنی پروازیں بند کر دی ہیں تاہم تمام ممالک اپنے شہریوں کو چین سے نکالنے کیلئے خصوصی پروازیں بھیج رہے ہیں۔

مزید :

قومی -