ضلع کونسل عمرکوٹ کے ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ کی والدہ مختصر علالت کےبعد انتقال کرگئی

ضلع کونسل عمرکوٹ کے ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ کی والدہ مختصر علالت ...
ضلع کونسل عمرکوٹ کے ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ کی والدہ مختصر علالت کےبعد انتقال کرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)پیپلزپارٹی کے مرحوم ایم پی اے سید علی مردان شاہ اور ضلع کونسل عمرکوٹ کے ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ کی والدہ مختصر علالت کےبعد انتقال کرگئی مرحومہ کی تدفین انکے آبائی قبرستان کھارڑوسید میں کردی گی نماز جنازہ میں بہت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شہری مذہبی رہنماؤں سول سوسائٹی سے وابستہ افراد اور گاؤں والوں کی کثیر تعداد میں شرکت سید علی مردان شاہ کی والدہ کے انتقال پھر وزیراعلیٰ سندھ سمیت کئی سیاسی رہنماؤں اور صوبائی وزراء کا اظہار افسوس ۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے مرحوم ایم پی اے سید علی مردان شاہ اور ضلع کونسل عمرکوٹ کےضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نورعلی شاہ کی والدہ سید امیرعلی شاہ کی دادی گذشتہ رات گے گاؤں کھارڑو سید میں مختصر علالت کےبعد ایک سو دوسال "102"کی عمر میں انتقال کرگئی مرحومہ کو کھاروڑو سید میں انکے آبائی قبرستان میں دفنایا گیا نماز جنازہ میں علاقے کی عوام سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی سول سوسائٹی وکلاء صحافی برداری سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیرمین خالد سراج سومرو  وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص پونجومل ،پیپلزپارٹی کے ایم پی اے قاسم سراج سومرو ،صحافی سید عمران شاہ ،سید ریحان شبیر ،سیاسی سماجی رہنما سید قمرالحسن شاہ ،فیصل ناگوری   سمیت دیگر لوگوں نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس اور تعزیت کا اظہار کیاہے اور دعا کی ہےکہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔آمین یہ امر قابل ذکر ہےکہ چند روز قبل پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سید علی مردان شاہ کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا تھا ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،مسلم لیگ فنکشنل کے سینٹر سید مظفر حسین شاہ ،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور ،پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالھی نے اپنے ایک بیان میں مرحوم  سید علی مردان شاہ ،ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ سے دلی دکھ افسوس اور تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کے پسماندگان کو صبر ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے ۔آمین