”فی الحال قومی ٹیم میں کم بیک کا نہیں سوچ رہا “سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی حیران رہ جائیں گے

”فی الحال قومی ٹیم میں کم بیک کا نہیں سوچ رہا “سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی ...
”فی الحال قومی ٹیم میں کم بیک کا نہیں سوچ رہا “سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی حیران رہ جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فی الحال قومی ٹیم میں کم بیک کا نہیں سوچ رہا،ان چیزوں کی فکر کرتا ہوں جو میرے ہاتھ میں ہیں، توجہ پی ایس ایل پر مرکوز ہے، اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا تاکہ اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کارکردگی دکھاسکوں۔ان کا کہنا تھا کہ فراغت کے دنوں میں اپنی فارم اور فٹنس بہتر بنانے کیلیے زیادہ وقت میسر ہوتا ہے، اس کا فائدہ اٹھارہا ہوں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کیساتھ بطور کپتان اور پلیئر کھیلتا رہا ہوں، نہیں جانتا کہ لوگ دونوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں، مجھے ان کیساتھ کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، میدان کے اندر اور باہرمیری ان کیساتھ اچھی دوستی ہے۔

مزید : کھیل