سڈنی سکسرز بی بی ایل کے فائنل میں میلبورن سٹارز کو شکست دے کر چیمپین بن گئی

سڈنی سکسرز بی بی ایل کے فائنل میں میلبورن سٹارز کو شکست دے کر چیمپین بن گئی
سڈنی سکسرز بی بی ایل کے فائنل میں میلبورن سٹارز کو شکست دے کر چیمپین بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ٹیم سڈنی سکسرز نے فائنل میچ میں میلبورن سٹارز کو 19 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ کو بارش کے باعث 12 اوورز تک محدود کیا گیا ہے جس میں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔ جوش فلپ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز وینس 2، سٹیو سمتھ 21، موئسس ہینرکس 7 اور جورڈن سلک 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
میلبورن سٹارز کی جانب سے ایڈم زامپا سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 24 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گلین میکس ویل نے 2 اور ڈینیل وورال نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میلبورن سٹارز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 97 رنز ہی بنا سکی اور یوں سڈنی سکسرز نے فائنل میں 19 رنز سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ نک لارکن نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ دیگر بلے بازوں میں مارکوس سٹوئنس 10، گلین میکس ویل 5، پیٹر ہینڈزکومب 6، بین ڈنک 11، سیب گوچ 8 اور نتھن کولٹرنیل 19 رنز بنا سکے۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے نتھن لیون سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سٹیو او کیف نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید :

کھیل -