سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں ایک بار پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 90 ہزار 450 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے کے ساتھ 77 ہزار 546 روپے ہوگئی ہے۔

مزید : بزنس