آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کونسے نمبر پر رہی ؟کرکٹ مداحوں کے لیے حیران کن خبر

آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کونسے نمبر پر رہی ؟کرکٹ مداحوں کے ...
آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کونسے نمبر پر رہی ؟کرکٹ مداحوں کے لیے حیران کن خبر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا اور گروپ مرحلے میں بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان کی ٹیم تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائی۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ کردیا گیا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 5 اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 3 تھی۔ ایونٹ کے گروپ مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو شکست دی تھی جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں افغانستان کی ٹیم کو شکست دینے والی قومی انڈر 19 ٹیم کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل