حکومت نے چینی کی قیمت پر قابو رکھنے کے لیے بڑا قدم اٹھالیا

حکومت نے چینی کی قیمت پر قابو رکھنے کے لیے بڑا قدم اٹھالیا
حکومت نے چینی کی قیمت پر قابو رکھنے کے لیے بڑا قدم اٹھالیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے چینی کی قیمت قابو کرنے کے لیے برآمد روکنے ، درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز منظور کرلی جس کے نتیجے میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے چینی کی برآمدپرفوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمدپرپابندی عائد کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے اور سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھیج دی گئی ہے۔حکومت طلب اور رسد کا فرق پورا کرنے کے لیے چینی درآمد بھی کریگی جبکہ چینی درآمد کرنے کی سمری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

مزید : قومی