’قید سے فرار ہونے والا اپنے فرار کے بارے میں کبھی بیان نہیں جاری کرتا، بتایا جائے کہ احسان اللہ احسان ۔۔۔‘ حامد میر نے سنجیدہ سوال اٹھادیا

’قید سے فرار ہونے والا اپنے فرار کے بارے میں کبھی بیان نہیں جاری کرتا، بتایا ...
’قید سے فرار ہونے والا اپنے فرار کے بارے میں کبھی بیان نہیں جاری کرتا، بتایا جائے کہ احسان اللہ احسان ۔۔۔‘ حامد میر نے سنجیدہ سوال اٹھادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے پر سنجیدہ سوالات اٹھادیے۔

حامد میر نے ٹوئٹر پر اس خبر کا لنک شیئر کیا جس میں اے پی ایس فورم کی جانب سے احسان اللہ احسان کے فرار کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ حامد میر نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا ’احسان اللہ احسان کے مبینہ فرار نے اہم سوالات پیدا کئے ہیں جو قید سے فرار ہو جاتا ہے وہ خود اپنے فرار کے بارے میں بیان جاری نہیں کرتا نہ ہی یہ بتاتا ہے کہ میں ترکی میں ہوں عوام کو بتایا جائے کہ اسکے فرار کا ذمہ دار کون ہے اور اس کے خلاف کیا کارر وائی ہوئی؟‘

خیال رہے کہ اے پی ایس فورم کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کے معاملے پر آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی ، وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد