انڈر 19 ورلڈکپ کے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوا اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی مگر کیسے؟ دلچسپ خبر آ گئی

انڈر 19 ورلڈکپ کے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوا اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ...
انڈر 19 ورلڈکپ کے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوا اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی مگر کیسے؟ دلچسپ خبر آ گئی

  



بینونی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور قومی ٹیم کو تیسری پوزیشن سے نواز دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 اور نیوزی لینڈ انڈر19 کرکٹ ٹیم کے درمیان تیسری پوزیشن کیلئے آج میچ کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا اور پھر میچ منسوخ قرار دیتے ہوئے پاکستان کو تیسری پوزیشن دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم کو ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کی تھی۔

مزید : کھیل