نیا منی بجٹ عوام پر مزید کتنے ارب کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالے گا؟مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے تشویش ناک دعویٰ کر دیا

نیا منی بجٹ عوام پر مزید کتنے ارب کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالے گا؟مسلم لیگ ن کے ...
نیا منی بجٹ عوام پر مزید کتنے ارب کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالے گا؟مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے تشویش ناک دعویٰ کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر اور رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک  نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نیازی کی کسی بھی شعبے میں کوئی منصوبہ بندی نہیں، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے،نیا منی بجٹ عوام پر مزید 200ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالے گا۔

پارٹی آفس میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو معاشی خود مختاری سے محروم کردیا ہے، حکومت آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں آلہ کار بن گئی ہے،آئی ایم ایف کا ای ایف ایف پروگرام معاشی بہبود کیلئے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نالائقوں کا ٹولہ عوام پر مسلط کردیا گیاہے، مہنگائی،بے روزگاری اور غربت اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے،پنجاب میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،18 ماہ کے دوران پنجاب حکومت ایک بھی عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ شروع نہیں کر سکی،نیا منی بجٹ عوام پر مزید 200ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور