پولیس افسر نے خاتون سب انسپکٹر کو قتل کرکے خود کشی کرلی، لاشیں کہاں سے ملیں؟

پولیس افسر نے خاتون سب انسپکٹر کو قتل کرکے خود کشی کرلی، لاشیں کہاں سے ملیں؟
پولیس افسر نے خاتون سب انسپکٹر کو قتل کرکے خود کشی کرلی، لاشیں کہاں سے ملیں؟

  



نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ایک پولیس افسر نے ساتھی خاتون سب انسپکٹر کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

پریتی اہلاوت نے 2018 میں بطور سب انسپکٹر دلی پولیس کو جوائن کیا تھا، وہ پیٹر گنج کے علاقے میں تعینات تھیں لیکن جمعہ کی رات ساڑھے 9 بجے ان کی لاش روہنی کے علاقے سے ملی تھی۔ تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا تو پتا چلا کہ پریتی اہلاوت روہنی میٹرو سٹیشن سے پیدل اپنے گھر کی طرف جارہی تھیں کہ اسی دوران ایک شخص آیا اور اس نے خاتون سب انسپکٹر کے سر میں گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

واقعے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کے مطابق پولیس افسران اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ خاتون کو قتل کرنے والا کوئی اور انہیں بلکہ اس کے ساتھ تعینات سب انسپکٹر دیپانشو تھا۔ جب دیپانشو کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی تو ہفتہ کے روز ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال سے اس کی بھی لاش مل گئی۔ پولیس نے 2 افسران کی اس طرح موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف