تھائی لینڈ میں فوجی جوان نے کمانڈر کو قتل کرکے مشین گن چرا لی اور شاپنگ مال میں گھس گیا، اندھا دھند فائرنگ سے اب تک کتنے لوگ مارے گئے؟

تھائی لینڈ میں فوجی جوان نے کمانڈر کو قتل کرکے مشین گن چرا لی اور شاپنگ مال ...
تھائی لینڈ میں فوجی جوان نے کمانڈر کو قتل کرکے مشین گن چرا لی اور شاپنگ مال میں گھس گیا، اندھا دھند فائرنگ سے اب تک کتنے لوگ مارے گئے؟

  



بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ میں ایک فوجی کی شاپنگ مال میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ایک فوجی نے اپنے کیمپ میں پہلے اپنے کمانڈر اور دوسرے 2 ساتھیوں کو قتل کیا جس کے بعد وہ مشین گن چرا کر کوراٹ شاپنگ مال میں گھس گیا۔ فوجی نے شاپنگ مال میں عام لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زکمی ہوگئے۔

تھائی لینڈ کی سیکنڈ آرمی ریجن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل تھانیا کریا تیسارن کے مطابق پولیس اور فوج کی بھاری نفری شاپنگ مال میں پہنچ گئی ہے اور شوٹر کی تلاش جاری ہے، حملہ کرنے والے فوجی کی شناخت کارپورل جاکراپنتھ تھوما کے نام سے ہوئی ہے۔

بینکاک پوسٹ کے مطابق ملزم گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے سوشل میڈیا پر عجیب و غریب پوسٹیں کر رہا تھا ، بعض پوسٹوں میں اس نے یہ بھی لکھا کہ وہ بہت تھک چکا ہے۔ اپنے کمانڈر اور 2 ساتھی فوجیوں کو مارنے کے بعد اس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرکے لوگوں سے پوچھا کہ کیا وہ لوگ مرچکے ہیں؟

شاپنگ مال پر حملہ کرنے سے پہلے اس نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں اس نے لکھا ’ کوئی بھی موت سے بچ نہیں سکتا۔‘

مزید : Breaking News /اہم خبریں /بین الاقوامی