مسلم لیگ ق اور اتحادیوں کے تحفظات،وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کھل کر میدان میں آگئے

مسلم لیگ ق اور اتحادیوں کے تحفظات،وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کھل کر میدان میں ...
مسلم لیگ ق اور اتحادیوں کے تحفظات،وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کھل کر میدان میں آگئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اتحاد ہے اور یہ اتحاد قائم رہے گا، پاکستان مسلم لیگ(ق)کےساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے،اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور چلتے رہیں گے،صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ہمارے اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ہمارا اتحاد ملک و قوم کے مفاد میں ہے، اتحاد میں نفاق ڈالنےوالوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی،اپوزیشن سیاسی طور پرناک آؤٹ ہوچکی ہے،آس لگانےوالوں کو یاس کےسوا کچھ نہیں ملے گا،افہام وتفہیم کے ساتھ ہی معاملات آگے کی جانب بڑھتے ہیں،اپوزیشن ذہن نشین کرلےکہ حکومت مدت پوری کرے گی،مڈ ٹرم الیکشن یا اِن ہاؤس تبدیلی کاخواب دیکھنے والے پہلے بھی ناکام رہےاورآئندہ بھی نامرادرہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے،پاکستان کو عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈر ملنا کسی نعمت سے کم نہیں،عمران خان غریب عوام کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہے ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 15 ماہ اور ان کے 5 برس کی حکومت سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور پہلی مرتبہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں،غریب اور محرومی کا شکار طبقات کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور