ایمبولینس سے اتنی بڑی مقدار میں چرس اور افیون پکڑی گئی کہ آپ تصور بھی نہ کر سکیں گے

ایمبولینس سے اتنی بڑی مقدار میں چرس اور افیون پکڑی گئی کہ آپ تصور بھی نہ کر ...
ایمبولینس سے اتنی بڑی مقدار میں چرس اور افیون پکڑی گئی کہ آپ تصور بھی نہ کر سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے ایمبولینس میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے 30لاکھ روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 29کلوچرس اور 3کلو افیون برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سٹی سلیم مختار بٹ کی سربراہی میں  انسپکٹر محمد حیات اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیات فروش نثار احمد کو گرفتار کر کے پنجاب میں منشیات سپلائی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، ایمبولینس سے30لاکھ مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 29کلو چرس اور 3کلو افیون برآمدکر کے منشیات فروشی میں استعمال ہونیوالی ایمبولینس قبضہ میں لے لی ہے۔ملزم نثار احمد پشاورسے منشیات سمگل کر کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں مخصوص گاہکوں کو آرڈر پر سپلائی کرتا تھا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر کی ایمبولینس کو منشیات سپلائی کے لیے استعمال کررہا تھا۔