کرونا وائرس کی دہشت کو شکست دینے کیلئے جنوبی کوریا میں 6 ہزارجوڑوں نے اجتماعی شادی کرلی

کرونا وائرس کی دہشت کو شکست دینے کیلئے جنوبی کوریا میں 6 ہزارجوڑوں نے اجتماعی ...
کرونا وائرس کی دہشت کو شکست دینے کیلئے جنوبی کوریا میں 6 ہزارجوڑوں نے اجتماعی شادی کرلی

  



سیﺅل (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خطرے کے باوجود ہزاروں نوجوان جوڑوں نے اجتماعی شادی کرلی۔

چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے جنوبی کوریا میں بھی اس کے پھیلاﺅ کے خطرات بڑھ رہے ہیں لیکن ایسے میں کوریا کے ایک چرچ نے انوکھی مثال قائم کردی۔ جنوبی کوریا میں ایک چرچ میں نوجوان جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 ممالک کے 6 ہزار جوڑوں نے شرکت کی ۔

شادی کی تقریب میں بعض جوڑوں نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے فیس ماسک پہن رکھے تھے جبکہ کچھ جوڑے بنا ماسک ہی ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھاتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ اب تک جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے 24 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ یونیفکیشن چرچ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وہ یہ ایونٹ 7 سال سے پلان کر رہے تھے اور اب اس کی تاریخ قریب آئی تو کرونا وائرس پھیل گیا۔ اس کے باوجود ہم نے حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے اجتماعی شادیوں کی تقریب کو بطریق احسن انجام تک پہنچایا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی