”بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں آؤٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق نے ایسی وجہ بتا دی کہ قومی باؤلرز بھی چوکنا ہو جائیں

”بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں آؤٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا کیونکہ۔۔۔“ ...
”بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں آؤٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق نے ایسی وجہ بتا دی کہ قومی باؤلرز بھی چوکنا ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ پر پاکستان کی مضبوط گرفت کا کریڈٹ باﺅلرز کو جاتا ہے جنہوں نے اس طرح کی فلیٹ وکٹ پر حریف ٹیم کو محض 233 رنز پر آﺅٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ بلے بازوں نے اس میچ میں اچھی کارکردگی تو دکھائی ہی ہے مگر باﺅلرز کو کریڈٹ دینا ضروری ہے جنہوں نے اس طرح کی فلیٹ وکٹ پر بنگال ٹائیگرز کو 233 پر آﺅٹ کر دیا اور اس وکٹ پر دوبارہ بنگلہ دیش کو آﺅٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا۔
انہوں نے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کرکٹ میں ہر روز بہتری آ رہی ہے جبکہ بلے بازوں کا سٹرائیک ریٹ بھی بہت بہتر ہوتا جا رہا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں، پاکستان کے پاس ٹیسٹ میچ جیتنے کا ایک اچھا موقع ہے۔

مزید :

کھیل -