کیا آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر انتہائی اہم دورے پر لندن گئے ہیں؟

کیا آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر انتہائی اہم دورے پر لندن گئے ہیں؟
کیا آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر انتہائی اہم دورے پر لندن گئے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی کوثر کاظمی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہفتہ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور برطانیہ کا انتہائی اہم ترین دورہ کریں گے تاہم ایک اور صحافی نے ان کے اس دعویٰ کو غلط قرار دے دیا ہے۔   حکومت پاکستان اور پی ایم ایل این میں ملٹی پل ذرائع سے معلوم ہوا کہ یہ ٹوئیٹس بالکل غلط ہیں۔ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر دونوں ہی کئی مہینوں سے لندن نہیں آئے ہیں، یہ سمجھا جاتا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اس قیاس آرائی کے پھیلنے کے وقت عمرے کیلئے سعودی عرب میں تھے۔ 
سماءٹی وی کے لندن میں بیورو چیف کوثر کاظمی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ’آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل لندن پہنچ رہے ہیں ، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی ہمراہ ہوں گے ، قومی سلامتی کے حوالے سے موجودہ حالات کے پیش نظر یہ دورہ انتہائی اہم ہوگا۔‘


کوثر کاظمی کے اس دعویٰ کے جواب میں اے آر وائی کے لندن میں نمائندے فرید قریشی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایسا کوئی دورہ نہیں ہورہا ۔ فرید قریشی نے کہا ’انتہائی باوثوق اور باخبر ذرائع کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے دورہ برطانیہ اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کی خبریں درست نہیں۔‘

مزید :

قومی -دفاع وطن -