امید ہے کہ کھلاڑی اس بار لاہوریوں کو مایوس نہیں کریں گے:سی ای او لاہور قلندرزعاطف رانا

امید ہے کہ کھلاڑی اس بار لاہوریوں کو مایوس نہیں کریں گے:سی ای او لاہور ...
امید ہے کہ کھلاڑی اس بار لاہوریوں کو مایوس نہیں کریں گے:سی ای او لاہور قلندرزعاطف رانا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہورقلندر زکے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونے کی وجہ سے مینجمنٹ سے زیادہ کھلاڑیوں پر زیادہ دباؤ ہوگا، امید ہے کہ کھلاڑی اس بار لاہوریوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہورقلندر زکے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے کہا کہ ”میں ہوں قلندر“مہم جاری ہے،ہمارا مقصد عوام کو تفریح مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈل سمنز دستیاب نہیں ہوسکے تاہم کرس لین، حارث رؤف اورفخر زمان جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہمارے پاس موجود ہیں، پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کا کردار اہم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہورکے مقابلے ہمیشہ ہی دلچسپ ہوتے ہیں،اس بار کھلاڑیوں سے زیادہ کراؤڈ کا شور زیادہ تیز ہوگا۔ عاطف رانا نے کہا کہ پاکستان جیسا ٹیلنٹ دنیا میں کہیں نہیں، ہم نے صرف حارث رؤف کو پلیٹ فارم فراہم کیا اور وہ بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہیں گے۔

مزید : کھیل