”پاکستان کے پاس یقینا ہم سے زیادہ اچھے باؤلرز ہیں“ بنگلہ دیش کے باؤلنگ کوچ نے دل کی بات کہہ ڈالی

”پاکستان کے پاس یقینا ہم سے زیادہ اچھے باؤلرز ہیں“ بنگلہ دیش کے باؤلنگ کوچ ...
”پاکستان کے پاس یقینا ہم سے زیادہ اچھے باؤلرز ہیں“ بنگلہ دیش کے باؤلنگ کوچ نے دل کی بات کہہ ڈالی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ ڈیش کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اوٹس گبسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس یقینا ہم سے کہیں زیادہ اچھے باﺅلرز ہیں جو تیز رفتاری کیساتھ باﺅلنگ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اوٹس گبسن نے کہا کہ ”پاکستان کے پاس یقینا ہم سے کہیں زیادہ رفتار ہے، شاہین شاہ آفریدی نے بہت ہی اچھی باﺅلنگ کی جبکہ محمد عباس بھی زیادہ سکور بنانے کا موقع نہیں دیتے جبکہ نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے بھلے ہی کچھ رنز دئیے مگر وہ بہت تیز رفتار ہیں۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”بنگلہ دیش کے پاس رفتار کی کمی ہے اور یہ ایک جینیاتی مسئلہ ہے جس کا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی لڑکا 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کیساتھ باﺅلنگ کر سکتا ہے اور باﺅلنگ کی مہارت بھی رکھتا ہے تو ٹھیک ہے لیکن جب ہم بنگلہ دیش سے باہر کھیلنے جاتے ہیں، وہاں اصل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔“

واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ پر پاکستان نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے جس میں بلے بازوں نے تو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہی مگر باﺅلرز نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور بیٹنگ کیلئے انتہائی موزوں وکٹ پر بھی بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 233 رنز پر آﺅٹ کر دیا۔

مزید : کھیل