بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان گرلال سنگھ نے پاکستان پہنچتے ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو خوش کردیا

بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان گرلال سنگھ نے پاکستان پہنچتے ساتھ ہی ایسی بات کہہ ...
بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان گرلال سنگھ نے پاکستان پہنچتے ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو خوش کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کبڈی ورلڈکپ کے لیے شرکت کرنے والی بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان گرلال سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر بہت عزت ملی ہے، پاکستان اوربھارت میں چاروں موسم ہیں اس لئے ہم کنڈیشن سے جلد ہم آہنگ ہو جائیں گے جبکہ باقی ممالک میں ایسا موسم نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان گرلال سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں میگا ایونٹ کے انعقاد پر خوشی ہوئی،پاکستان کی بہت مضبوط ٹیم ہے جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا، ہماری ٹیم کے تمام سینئر کھلاڑی ہیں،کچھ کھلاڑی آج لاہور پہنچ جائیں گے۔گر لال سنگھ کامزیدکہناتھاکہ پاکستانی حکومت اورفیڈریشن کے بہت مشکور ہیں،دونوں جانب پنجاب ہے،ہمیں پاکستان میں کوئی خوف نہیں، ہماری زبان اور ثقافت آپس میں ملتے ہیں۔

یاد رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے مہمان ٹیموں کی پاکستان آمد جاری ہے ،بھارت ،جرمنی،آذربائیجان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچی،بھارتی ٹیم میں امرت اولکھ، ونے کھتری،یادھا سرخ پوراور کھسی دگن شامل ہیں،دلا بگا پنڈ،سرلی خروال،کلدیپ سنگھ ،ارش اورجودھا سرخ پور بھی ٹیم کا حصہ ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیااور گلدستے پیش کئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایاگیا،بھارتی کبڈی ٹیم ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 10 فروری کو جرمنی کیخلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل