سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی عمرے کی ادائیگی ، تصاویر نے دھوم مچادی

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی عمرے کی ادائیگی ، تصاویر نے ...
سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی عمرے کی ادائیگی ، تصاویر نے دھوم مچادی

  

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اس وقت سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کیلئے موجود ہیں۔

گزشتہ ہفتے میجر جنرل آصف غفور کا موٹروے پر ایک ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کے بعد وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے۔

اس وقت وہ مقدس فریضے کی ادائیگی کیلئے ارضِ حرمین پر موجود ہیں جہاں پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک انداز میں ان کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کی سوشل میڈیا پر بہت سی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں انہیں پاکستانیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستانیوں نے بھی اپنے پسندیدہ فوجی افسر کو سامنے پایا تو دل کھول کر سیلفیاں بنائیں۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -