کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیمو پال کی جگہ کس کھلاڑی کو منتخب کیا؟ جان کر آپ بھی فرنچائز کی تعریف کریں گے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیمو پال کی جگہ کس کھلاڑی کو منتخب کیا؟ جان کر آپ بھی ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیمو پال کی جگہ کس کھلاڑی کو منتخب کیا؟ جان کر آپ بھی فرنچائز کی تعریف کریں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیمو پال کی جگہ سندھ کے علاقے دادو سے تعلق رکھنے والے زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آل راﺅنڈر کیمو پال کے متبادل کے طور پر سندھ کے علاقے دادو سے تعلق رکھنے والے زاہد محمود کا انتخاب کیا ہے جو سپن باﺅلر ہیں اور 24 نیشنل ٹی 20 میچوں میں 35 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 5.96 ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ زاہد محمود کی ٹیم میں شمولیت سے سپن اٹیک مزید مضبوط ہوگیا ہے، ان کے ساتھ محمد نواز، فواد خان اور نوجوان آرش علی خان ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید : کھیل