بابراعظم کی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کی کارکردگی کیسی ہے، کتنی سنچریاں اور نصف سنچریاں بنائیں اور بیٹنگ اوسط کیا ہے؟ اعداد و شمار نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

بابراعظم کی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کی کارکردگی کیسی ہے، کتنی ...
بابراعظم کی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کی کارکردگی کیسی ہے، کتنی سنچریاں اور نصف سنچریاں بنائیں اور بیٹنگ اوسط کیا ہے؟ اعداد و شمار نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بنگلہ دیش کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری داغ کر خوب داد سمیٹی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے کے بعد ہر گزرتے دن کیساتھ ان کی کارکردگی بہتر ہوتی رہی اور آج ان کا شمار دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے اعداد و شمار تابناک مستقبل کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ دنیائے کرکٹ میں اپنی چھاپ ضرور چھوڑ کر جائیں گے۔

بابراعظم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 19 اننگز کھیل کر 84.00 کی اوسط کیساتھ کل 1,092 رنز بنائے ہیں جن میں 4 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے وطن عزیز کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک صرف 4 اننگز کھیل کر تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی جبکہ 405 کی اوسط کیساتھ مجموعی طور پر 405 رنز بنا رکھے ہیں۔

بابراعظم نے اپنی آخری 7 ٹیسٹ اننگز میں چار سنچریاں بنائیں جبکہ ایک مرتبہ 60 سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے اور ایک مرتبہ 97 سکور بنا کر صرف 3 رنز کی کمی سے سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے بالترتیب 143،100، 60، 102، 8، 97 اور 104 رنز کی اننگز کیساتھ 153.50 کی اوسط سے مجموعی طور پر 614 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں اوسط 46.22، ون ڈے انٹرنیشنل میں 54.17 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں 50.72 ہے۔

مزید : کھیل