بنگلہ دیشی ٹیم کی پاکستان آمد، وزیراعظم عمران خان نے بھی پیغام جاری کر دیا

بنگلہ دیشی ٹیم کی پاکستان آمد، وزیراعظم عمران خان نے بھی پیغام جاری کر دیا
بنگلہ دیشی ٹیم کی پاکستان آمد، وزیراعظم عمران خان نے بھی پیغام جاری کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں پاکستان آمد پر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں اور پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔“

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اس وقت پاکستان میں ہے اور راولپنڈی میں پاکستان کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کا ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہے جو 11 فروری تک جاری رہے گا۔

یاد رہ کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے تین مرحلوں میں دورہ پاکستان مکمل کرنا ہے، پہلے مرحلے میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں تین 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی اور اب راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ اپریل کے مہینے میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی ہو گا۔

مزید : کھیل