وزیراعلی پنجاب نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈان کاحکم دے دیا،آئی جی پنجاب کو تحریری حکم نامہ جاری

وزیراعلی پنجاب نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈان کاحکم دے دیا،آئی جی پنجاب کو ...
وزیراعلی پنجاب نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈان کاحکم دے دیا،آئی جی پنجاب کو تحریری حکم نامہ جاری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈان کاحکم دے دیا،آئی جی پنجاب کو تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے پتنگ بازی کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کریک ڈان کا حکم جاری کیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں جبکہ پتنگ اور ڈور بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے پتنگ بازی کے حوالے سے پولیس اہلکاروں کو بھی الرٹ جاری کردیا ۔وزیراعلی نے پولیس افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ پتنگیں اڑانے اوربنانے والوں کے خلاف کاروائی نظر آنی چاہیے اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔ وزیراعلی نے حکم میں کہا ہے کہ جس علاقے میں پتنگ بازی کی شکایت ملی اس کا ذمہ دار پولیس افسر ہو گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب کو تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور