ملک کے 12 بڑے شہروں میں خطرناک پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف،مزید چار کیسز سامنے آگئے

ملک کے 12 بڑے شہروں میں خطرناک پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف،مزید چار کیسز ...
ملک کے 12 بڑے شہروں میں خطرناک پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف،مزید چار کیسز سامنے آگئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں موذی مرض پولیو کے مزید چار کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق پولیو کے دو کیسز خیبرپختونخوا اور دو سندھ میں سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق لکی مروت کی یو سی غنڈی حسن خیل کے ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا۔جبکہ لکی مروت کی یو سی کوٹ کشمیر کی نو ماہ کی بچی میں پولیو کا وائرس پایا گیا ہے۔ترجمان ایمرجیسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے مطابق سندھ کے دو متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع بدین اور قمبر سے ہے۔ترجمان کے مطابق ضلع بدین کی رہائشی 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی