ماضی میں حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھریں،تحریک انصاف عوام کو جوابدہ ہے:فردوس عاشق اعوان

ماضی میں حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھریں،تحریک انصاف عوام کو جوابدہ ہے:فردوس ...
ماضی میں حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھریں،تحریک انصاف عوام کو جوابدہ ہے:فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھریں،پی ٹی آئی عوام کی ایک ایک پائی کی محافظ اور جوابدہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے سرمائے کے تحفظ کے لیے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں، نیا پاکستان ہاسنگ منصوبے میں سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت دیں گے۔انہوں نےکہاکہ ماضی میں لوگ لوٹ کھسوٹ کر کےراتوں رات ارب پتی بنے، نیاپا کستان ہاؤسنگ کے نام پر کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا، ہماری کوشش ہے کنسٹریکشن انڈسٹری کو فعال کیا جائے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کنسٹریکشن انڈسٹری کو فعال کیا جائے، اپوزیشن کو سمجھ نہیں کہ نئے پاکستان میں قانون آزاد ہے، مخالفین کا پروپگنڈا اپنے درد سے نڈھال ہونے کا ہے۔

مزید : قومی