ووٹ کے اندراج، منتقلی، اعتراض اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے میں کتنے دن باقی ہیں؟تفصیلات جانئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت،ووٹ اندراج, منتقلی, اعتراض, حذف اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کے لیے صرف 7 دن باقی رہے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ووٹ اندراج, منتقلی, اعتراض, خذف اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کے لیے صرف 7 دن باقی رہے گئے ہیں۔بیان کے مطابق ووٹرز ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈسپلے سینٹرز پر فارم 15 برائے اندراج و منتقلی ووٹ, فارم 16 اعتراض / خذف ووٹ اور فارم 17 برائے کوائف درستگی جمع کروائے جاسکتے ہیں ، ڈسپلے سنٹرز میں فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2020 ہے۔ بیان کے مطابق ڈسپلے سنٹرز اتوار کے دن کھلے رہیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رائے دہندگان آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔