عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  



سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے، نہ صرف سوات بلکہ صوبہ بھر کے اضلاع میں عوام کو سہولیات کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔

اپنے آبائی ضلع سوات کے دورہ کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے، نہ صرف سوات بلکہ صوبہ بھر کے اضلاع میں عوام کو سہولیات کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد کی جاری سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے استفادہ کر سکیں۔ اس موقع پر مختلف عوامی وفود نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات