ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو جن معاملات میں ناکامی مل رہی تھی اب صورتحال اس میں بحکم اللہ تو واضع تبدیلیاں آنا شروع ہو جائیں گی اور اس کا اندازہ بھی آج سے شروع ہو جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کافی دنوں سے فضول قسم کی سوچوں میں گرفتار ہیں اور خوف دماغ پر سوار ہے۔ وہ ان شاءاللہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ زائچہ اچھا ہے آج۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کے لئے آج کا دن ان شاءاللہ بڑا اچھا ثابت ہو سکتا ہے جو کام کافی دنوں سے التواءکا شکار تھے۔ اب وہ چلنا شروع ہو جائیں گے۔ کچھ رقم بھی ملنے کی امید ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

بدلتے ہوئے حالات پر جس قدر ممکن ہو گہری نظر رکھیں۔ آپ کو اب آسانیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ ان حالات میں ان شاءاللہ آپ کے لئے اب اچھا ہی نظر آتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی پریشانی کم ہونے کی امید ہے اللہ نے چاہا تو کوئی بڑا اہم سلسلہ بن جانے کی خبر مل سکتی ہے اور جہاں سے امید نہ تھی وہاں سے رقم کا حصول ممکن ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اپنی صح کا جس قدر ممکن ہو خیال رکھیں اس وقت تبدیلی کے لئے بھی خود کو تیار رکھیں اس میں امید ہے کہ آپ کے لئے اچھا ہے کی آواز آ رہی ہے بالکل بے فکر رہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو آج ایک اہم فیصلے کی جانب جانا ہے اور اب قدم اٹھانے میں دیر مت کریں پہلے ہی کافی وقت کو ضائع کر چکے ہیں اور اپنوں سے اختلافات بھی کم کرنے پر زور دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کچھ نہ کچھ تو شک ہے کہ آپ کسی قسم کی بندش وغیرہ میں مبتلا ہو سکتے ہیں اور جس کی وجہ سے کئی کاموں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں آج کا دن صرف اپنے صدقے کا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

لالچی لوگ آپ کے بے حد قریب ہیں اور کسی قسم کے بڑے نقصان کا خطرہ بھی ہے اس لئے ان کو خود سے دور کریں اور کوشش کریں کہ ہر لین دین میں جس قدر ممکن ہو گہری نظر رکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ جس کام میں کوشش کر رہے ہیں ان شاءاللہ اس میں اب کامیابی ملنے کا واقع موجود ہے لیکن اولاد کے حوالے سے آپ کی لاپرواہی شاید مشکل میں ڈال دے خیال کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج آپ کی اپنی پوزیشن بے حد کمزور محسوس ہو رہی ہے اور دل تو آپ کے قابو میں ہی نہیں ہے یہ آپ سے اب غلطی پر غلطی کروا رہا ہے اس لئے فوری معاملات کو سنبھالیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بد نظری کا خطرہ لگتا ہے اپنی نظر اتاریں گوشت کا صدقہ دیں اور نمائش سے بالکل باز رہیں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ نظر بد لگانے والے آجکل بے حد قریب ہیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -