چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ ڈاکٹر ناظر خان نیازی نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

  چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ ڈاکٹر ناظر خان نیازی نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ لاہور ڈاکٹر ناظر خان نیازی نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی، آئی ٹی انچارج ذوالفقار احمد چیمہ کی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہونے پر اور چیئرمین کی پی ایچ ڈی کی تکمیل کی خوشی میں پی سی لاہور میں رنگا رنگ تقریب کاانعقاد، اشفاق احمداور بلال احمد تقریب کو منظم کیا،مہمانان خصوصی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ناظر خان نیازی، سیکرٹری بورڈ فقیر محمد کیفی، سپر ٹینڈنٹ چوہدری طاہر اقبال، سابقہ ڈی بی کالج چوہدری شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس سلطان شاہد، سکریسی آفیسر شیخ محمد مصطفیٰ اور بورڈ کے ملازمین نے بڑی شرکت کی، چوہدری طاہر اقبال نے ڈاکٹر ناظر خان کی تاریخ ساز خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پی ایچ ڈی مکمل ہونے پر مبارک باد دی اور کہا ڈاکٹر ناظر خان نیازی جیسی ایماندار محنتی آفیسر پاکستان کا سرمایہ ہیں سیکرٹری بورڈ فقیر محمد نے بھی چیئرمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ناظر خان نیازی صاحب مستقل مزاج آفیسر اور نیک انسان ہیں۔سلطان شاہد، شیخ مصطفی، چوہدری شوکت نے ذوالفقار احمد چیمہ کی مدت ملازمت پوری ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا ایمانداری سے اپنی نوکری کی ہے بقیہ زندگی کے لیے ہم دعا گو ہیں آخر مہمانوں کے لیے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔