مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے، جاوید قصوری

مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے، جاوید قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ امریکن محکمہ خارجہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل اور 5فروری کو کشمیر ڈے منانے کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر یہ اقدام ناکافی ہیں۔ اس حوالے سے بھارت پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ ساڑھے پانچ سو دنوں سے کرفیو ختم کروانے کے لیے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہندوستان کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے دنیا بھر میں موجود اپنے ہر سفارتخانے میں کشمیر ڈیسک کو بحال کرکے موثر بنائے تاکہ منظم اندز میں بھارت کاسفارتی محاذ پر مقابلہ کیا جاسکے۔ دوست ممالک کو اس حوالے سے مکمل اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اڑھائی سالہ دور اقتدار ناکامیوں اور بدترین کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ہر محاذ پر عوامی جذبات کو مجروح کیا گیا۔ ریلیف کے نام پر عوام کو لالی پاپ دے دیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کی تبدیلی آٹا چوروں، چینی چوروں اور کمیشن خوروں کی محافظ بن چکی ہے۔  محمد جاویدقصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ عوا م میں مایوسی بڑھتی چلی جارہی ہے۔ حکومتی منصوبے ٹھپ ہورہے ہیں۔ حکمرانوں میں اہلیت، صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں۔ کوئی منصوبہ بھی ایسا نظر نہیں آتا جو تحریک انصاف کی حکومت نے شروع کیا ہو اور وہ پایہ تکمیل تک پہنچا ہو۔ قوم