سی پیک کے تحت بنیاد ڈھانچے کی تعمیر ماڈل کے طور پر ابھرے گی: سی ایچ آئی این سی اے 

سی پیک کے تحت بنیاد ڈھانچے کی تعمیر ماڈل کے طور پر ابھرے گی: سی ایچ آئی این سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان(نیٹ نیوز) چا ئنہ انٹرنیشنل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن(سی ایچ آئی این سی اے) نے کہا ہے سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ایک ماڈل کے طور پر سامنے آئے گی۔گوادر پرو کے مطابق سی ایچ آئی این سی اے نے گزشتہ ہفتے 2020کے دوران بی آر آئی ممالک میں ہونے والے چینی بین الاقوامی منصوبوں کی ترقی کا خلاصہ پیش کیا۔چیئرمین فنگ چھیو چن نے کہا کہ بی آر آئی اور سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کئی معاملات میں اپنے ماڈل کو تبدیل اور اپ گریڈ کرے گی۔1979میں چین کے بیرون ملک معاہدوں کی سالانہ لاگت صرف34ملین تھی جو 2020میں 250بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی،یہ شرح گزشتہ 40سالوں میں 8000گنا زیادہ ہے۔ فنگ نے کہا ایشیا چین کے بنیادی ڈھانچے کی امداد(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
 کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا علاقہ ہے اس کا سال 2020میں عالمی سطح پر نئے دستخط شدہ اور مکمل معاہدوں میں 50فیصد سے زیادہ کا حصہ ہے۔معاہدوں کے اہم میزبان ممالک میں، پاکستان، بنگلہ دیش اور سعودی عرب شامل ہیں۔حالیہ برسوں میں پاکستان میں چینی منصوبوں نے توانائی،ہاؤسنگ اور سڑکوں پر توجہ دی ہے۔ 2020سے تیز رفتار ریل اور سب وے جیسے ریل ٹرانزٹ کی تعمیر بھی سی پیک کے تحت عروج پر ہوگی۔ چین نے بی آر آئی ممالک میں بہت سے بڑے ریلوے منصوبے بنائے ہیں جنہیں سی پیک میں دیکھا جاسکتا ہے۔ لاہور اورنج لائن سب وے پروجیکٹ بھی بی آر آئی ریلوے منصوبوں کی ایک  بڑی مثال ہے جو 2020میں مکمل ہوا اور اس کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ فنگ نے کہا یہ تبدیلی کا پہلا منصوبہ ہے۔دوسری تبدیلی یہ ہے کہ براہ راست بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے علاوہ چین پاکستان کے ساتھ مزید چینی حل اور دانشمندی کا بھی اشتراک کرے گا تاکہ قومی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے اپنی صلاحیتوں کو ترقی دے سکے۔ سی پیک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں مقامی تکنیک، پاکستانی کارکنوں کو ملازمت دینے اور مقامی تکنیکی ماہرین کی تربیت پر زور دیا گیا ہے۔چین سامان تیار کرنے کی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی طاقت سے مالا مال ملک ہے۔صرف توانائی کے منصوبے ہی نہیں بلکہ سی پیک کے تمام منصوبے چین کی سبز ترقیاتی ضروریات کی تعمیل کریں گے، جو بین الاقوامی معیار سے بلند ہیں۔
سی ایچ آئی