طویل مدت بعد 160 روپے سے کم کی سطح مستحکم، ڈالر ایک ہی دن میں اتنا سستا ہوگیا کہ یقین نہ آئے

طویل مدت بعد 160 روپے سے کم کی سطح مستحکم، ڈالر ایک ہی دن میں اتنا سستا ہوگیا کہ ...
طویل مدت بعد 160 روپے سے کم کی سطح مستحکم، ڈالر ایک ہی دن میں اتنا سستا ہوگیا کہ یقین نہ آئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) طویل مدت بعد پاکستان میں ڈالر کی قیمت 160 روپے سے کم کی سطح پر مستحکم ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 159 روپے 56 پیسے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ آج سے ایک سال پہلے (8 فروری 2020 کو) ڈالر کی قیمت 170 روپے 18 پیسے تھی، ایک سال کے عرصے میں ڈالر 10 روپے 62 پیسے سستا ہوا ہے۔ 

یادرہےکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ترسیلات زر میں اضافے کا رحجان اہم غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کے استحکام کا باعث بنا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30 پیسے گھٹ کر 159.98روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے گھٹ کر 160.10 ہوگئی تھی۔انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر  آٹھ پیسے گھٹ کر 42.65 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 10پیسے گھٹ کر 42.55 روپے ہوئی تھی۔

مزید :

بزنس -