خاوند کے قتل میں ملوث دو بیگمات پکڑی گئیں

خاوند کے قتل میں ملوث دو بیگمات پکڑی گئیں
خاوند کے قتل میں ملوث دو بیگمات پکڑی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (آئی این پی) سانگلہ ہل میں پولیس نے اپنے خاوند کو قتل کرنے والی دو بیویوں کو گرفتار کرلیا  اور  بیویوں کی مدد کرنے والے ان کے ساتھی ملزمان کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈی ایس پی عاطف معراج نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایک شخص کا دو ماہ قبل قتل ہوا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں جب تفتیش کا آغاز کیا تو شک کی بنا پر مقتول کی بیویوں کو بھی شامل تفتیش کیا جس سے حقائق سامنے آگئے، مقتول کی بیویوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے دو ماہ قبل اپنے خاوند کو قتل کرنے کے بعد نعش گھر میں ہی ایک گڑھا کھود کر دبا دی تھی۔

گرفتار بیویوں کی خاوند کے قتل میں دو دیگر ملزمان نے مدد کی تھی جن کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔