گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع، اگر آپ کی گاڑی میں بھی یہ چیز ہے تو ہائی ویز پر جانے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں

گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع، اگر آپ کی گاڑی میں بھی یہ چیز ہے تو ہائی ویز پر جانے ...
گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع، اگر آپ کی گاڑی میں بھی یہ چیز ہے تو ہائی ویز پر جانے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(آئی این پی ) پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے غیرقانونی سلنڈراستعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے گاڑیاں تحویل میں لے لیں ۔

  تفصیلات کے مطابق چک نمبر 10شمالی،شیخ جلیل، شہزاد پور،سکیسر،کوٹ پہلوان،66شمالی، 106شمالی سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران پابندی کے باوجود گیس سلنڈر استعمال کرنے پر محمد عمران،عامر عباس، محمد ارشد،محمد ریاض،سبطین ،ہارون کو انکی ہائی ایس ویگنوں سمیت پکڑ کر تھانوں میں بند کر دیا ،اس دوران جعلی نمبر پلیٹیں استعمال کرنیوالے  دو موٹرسائیکل سواروں کو بھی حراست میں لے لیاگیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔