اسلام قبول کرنے پر  بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار 

اسلام قبول کرنے پر  بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار 
اسلام قبول کرنے پر  بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار 
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انویسٹی گیشن پولیس نے اسلام قبول کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کوساتھی سمیت  گرفتار کرلیا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی ) انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کے مطابق  پولیس نے رائیونڈ  میں بہن اور بہنوئی کے دوہرے قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم منشاء مسیح نے اپنے ساتھی قاسم کے ساتھ مل کر بہن پروین اور بہنوئی حبیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا۔ مقتول حبیب نے پروین بی بی سے اس کے گھر والوں کی مرضی کے بغیر شادی کر لی تھی اور بعد میں دونوں مسلمان ہو گئے تھے۔ ملزمان نے میاں بیوی کو کھیتوں سے گھر آتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ملزم منشاء کو اپنی بہن پروین بی بی کی پسند کی شادی کرنے اور پھر مسلمان ہونے کا رنج تھا۔
انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے رخسانہ بی بی کو قتل کرنے والے اُس کے بھائی ذوالفقار علی کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم نے  گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر اپنی بہن کو قتل کر دیاتھا۔ مقتولہ رخسانہ نے اپنے بھانجے الیاس کے ساتھ شادی کر رکھی تھی۔ رخسانہ کے اپنے سگے بھانجے الیاس سے نکاح کی وجہ سے مقتولہ کے رشتے داروں او ر بھائی کو رنج تھا، دوران تفتیش ملزم ذوالفقار علی نے بتایاکہ اس شادی کی وجہ سے خاندان میں کافی غصہ تھا جو دین میں بھی جائز نہیں۔