جیلوں میں صرف مرغی چور ، انڈا چور ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والے لندن میں ہیں ، مراد سعید کا سینیٹ اجلاس میں خطاب 

جیلوں میں صرف مرغی چور ، انڈا چور ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والے لندن میں ہیں ، ...
جیلوں میں صرف مرغی چور ، انڈا چور ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والے لندن میں ہیں ، مراد سعید کا سینیٹ اجلاس میں خطاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا  کہ  ملک کا خزانہ لوٹنے والے لندن میں ہیں ، ملکی جیلوں میں صرف  انڈا چور ، مرغی چور موجود ہیں ۔ 

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ہم جواب دینے کیلئے یہاں موجود ہیں لیکن سوال پوچھنے والے بھاگ گئے ہیں ، ہم جواب دینے کیلئے تیاری کر کے آتے ہیں لیکن سوال پوچھنے والوں کے پاس سوال ہی نہیں تو وہ کیا پوچھیں گے ،  یہ لوگ ملک کھانے کےلیے آئے ہیں کھانے پر اکٹھا ہوتے ہیں ، پرچی چیئرمین کوروناوباکےدوران مکمل لاک ڈاؤن کاکہتاتھا، وزیراعلیٰ سند ھ کہتے تھے بھوک سے کوئی نہیں مرتا ۔

مراد سعید نے کہا کہ دوائی لینےلندن جانیوالاواپس کیوں نہیں آرہا؟، سابق حکمرانوں کاپیٹ بھی خراب ہوتاتوعلاج کیلئےلندن چلےجاتےتھے، پی آئی اےکاجہازان کیلئےوہاں مہینوں کھڑارہتاتھا،ہم ہرشہری کےمفت علاج کیلئےصحت کارڈدےرہےہیں،سابق حکومت کانعرہ تھاکھاتاہےتولگاتابھی ہے،انہیں کچھ بھی کہوتوکہتےہیں ہم نےسڑکیں بنائیں،ن لیگ نےساڑھے 3سال میں 937کلومیٹرسڑکیں بنائیں اور 1300کلومیٹرسڑکوں کی منصوبہ بندی کی،پی ٹی آئی نے 3سال میں 7ہزارکلومیٹرسےزائدسڑکوں کی منصوبہ بندی کی، حیدر آباد سے سکھر تک  6 لین موٹروےبنائیں گے۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ وزارت مواصلات کےریونیومیں 103ارب روپےاضافہ ہوا ہے ،  موٹرویزاورسڑکوں کےایک ایک کلومیٹرکی میپنگ مکمل ہوچکی ہے  ،  یہ لوگ ہم سےدگنی قیمت میں ایک کلومیٹرسڑک بنارہےتھے، آج 50 سال بعد ریلوےمنافع بخش ادارہ بن چکاہے۔