غیرت کے نام پر تشدد کا شکار ہونیوالا شخص دم توڑ گیا

غیرت کے نام پر تشدد کا شکار ہونیوالا شخص دم توڑ گیا
غیرت کے نام پر تشدد کا شکار ہونیوالا شخص دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ویب ڈیسک)  غیرت کے نام پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا شخص زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں توڑ گیا۔ملزمان نے رشید نامی شخص کو تشدد کا نشانہ اور اس کی ناک کاٹ دی تھی۔ واقعے کا مقدمہ چھ ملزمان کےخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی زبیر بنگش کےمطابق تشدد کا شکار شخص زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔صادق آباد کےنواحی علاقے میں چھ ملزمان نے غیرت کےنام پر رشید نامی شخص کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان نےتیز دھار آلے سے ناک کاٹی اور  لوہےکی سلاخوں سےٹانگیں بھی توڑ دی تھیں۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک ملزم گرفتار جبکہ پانچ کی گرفتاری کےلیےچھاپے مارے جارہےہیں۔