موٹاپے سے نجات کا انتہائی آسان حل مل گیا

موٹاپے سے نجات کا انتہائی آسان حل مل گیا
موٹاپے سے نجات کا انتہائی آسان حل مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات انتہائی مشکل کام ہے تاہم اب امریکی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا ایک ایسا آسان حل بتا دیا ہے کہ موٹاپے کے شکار وہ لوگ جو سونے کے بھی شوقین ہیں، خوش ہو جائیں گے۔ 
میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف شکاگو کے ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں بتایا ہے کہ نیند میں اضافہ کرنے سے آدمی کا موٹاپا کم ہوتا ہے۔ ماہرین کی اس تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ اپنی روزانہ کی نیند میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرتے ہیں وہ دن بھر میں 270کیلوریز کم کھاتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے وزن میں کمی آتی ہے۔ 
ماہرین نے بتایا کہ نیند میں ایک گھنٹہ اضافہ کرنے والے لوگوں کے وزن میں ایک سال کے دوران 8.6پاﺅنڈ (تقریباً 4کلوگرام) کمی واقع ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ ماہرین نے اس تحقیق میں موٹاپے کے شکار 80لوگوں پر تجربات کیے ہیں۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -